Saturday, December 21, 2024
ہومبلوچستاندکی میں 21کان کنوں کا قتل، کالعدم بی ایل اے کی حملے میں ملوث ہونے کی تردید، قتل عام کی مذمت

دکی میں 21کان کنوں کا قتل، کالعدم بی ایل اے کی حملے میں ملوث ہونے کی تردید، قتل عام کی مذمت

کوئٹہ (آئی پی ایس )کالعدم دہشتگرد تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)نے دکی میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 21 مزدوروں کے قتل عام میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

جمعہ کو درجنوں حملہ آوروں نے پاکستان کے شورش زدہ جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کانوں پر بندوقوں، راکٹوں اور دستی بموں سے حملہ کیا، حملہ آوروں نے کچھ کان کنوں کو نیند میں ہی مار دیا اور دیگر کو قطار میں کھڑا کرنے کے بعد گولی مار دی۔کئی خبر رساں اداروں نے رپورٹ کیا کہ حملے میں کالعدم بی ایل اے ملوث ہے، تاہم، دہشتگرد تنظیم نے ہفتے کو دیر گئے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو ایک ای میل میں کہا، بلوچ لبریشن آرمی دکی میں 21 پشتون مزدوروں کے قتل عام کی مذمت کرتی ہے، اور یہ واضح کرتی ہے کہ ہماری تنظیم کا اس المناک واقعے میں کوئی دخل نہیں ہے۔

افغانستان اور ایران کی سرحدوں سے متصل معدنیات سے مالا مال صوبہ بلوچستان میں واقع جنید کول کمپنی کی کانوں پر حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے تاحال قبول نہیں کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔