Friday, November 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزعمران خان وزیراعلیٰ کے پی کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ کے پاؤں پڑنے کی کوشش کرسکتے ہیں، خواجہ آصف

عمران خان وزیراعلیٰ کے پی کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ کے پاؤں پڑنے کی کوشش کرسکتے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد ( آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے مولا جٹ کا کردار ادا کیا لیکن عمران خان ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہوسکتا ہے کسی ٹائم میں ان کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ کے پاؤں پڑ جاؤں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں ڈی چوک تک پہنچنے والے لوگوں کی تعداد بہت تھوڑی تھی، اور جب علی امین گنڈاپور بھاگ گئے تو کارکنوں کے حوصلہ مزید پست ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے لیے پی ٹی آئی کے خطرہ ہونے کا تاثر زائل ہوگیا ہے، علی امین گنڈاپور کے بھاگنے پر اب پی ٹی آئی کارکنان ان پر لعن طعن کررہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہاکہ ڈی چوک پہنچنے والے لوگ اسلام آباد کے رہائشی تھے، علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کی حدود میں داخل ہوئے اور پھر ہری پور چلے گئے اور رات عمر ایوب کے گھر پر گزاری۔

خواجہ آصف نے کہاکہ میں نے پہلے دن سے کہا تھا کہ یہ کوئی دو نمبر کام کررہا ہے، اس کے علاوہ پی ٹی آئی کا ایک لیڈر بھی اس احتجاج میں شریک نہیں ہوا۔

انہوں نے کہاکہ فلسطین کے معاملے پر بلائی گئی کانفرنس کا بھی پی ٹی آئی نے بائیکاٹ کیا، کیونکہ یہ ان لوگوں کو ناراض نہیں کرنا چاہتے تھے جن کے ساتھ ان کے رابطے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔