Friday, October 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزمرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام 6شہروں میں یکجہتی فلسطین ریلیاں

مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام 6شہروں میں یکجہتی فلسطین ریلیاں

لاہور (آئی پی یس )پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے ملک کے چھہ بڑے شہروں میں فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے،کراچی، حیدرآباد، گوجرانولہ ، گجرات اور بہاولنگر میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے مظاہروں میں شرکت کی۔ یکجہتی فلسطین مظاہروں میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھرپور شرکت۔ کراچی میں سکول کے بچوں نے غزہ کے مظلوم بچوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ گوجرانوالہ ، حیدرآباد اور گجرات میں یکجہتی فلسطین کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا۔ بہاولنگر میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا گیا۔

گوجرانوالہ میں مرکزی صدر صدر خالد مسعود سندھو ، سیف اللہ خالد، طلحہ سعید، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، ہشام الہی ظہیر، سید ضیا اللہ شاہ بخاری، پیر سید ہارون علی گیلانی و دیگر اسرائیل کی جارحیت کی بھرپور مذمت کی۔ مقررین کا خطاب کرتے ہوئے کہناتھاکہ بدقسمتی سے فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف مسلم ممالک مثر کردار ادا کرنے سے قاصر رہے ہیں۔ فلسطین کے بچوں، بوڑھوں، جوانوں اور عورتوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو جھکنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ مقررین نے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیاکہ فوری طور پر فلسطین پر اسرائیلی مظالم کوروکوایا جائے ۔

مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فلسطین پر دوریاستی حل کی بجائے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کیا جائے خالد مسعود سندھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ گریٹر اسرائیل کے گھنانے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اسرائیل اپنے تمام ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی اور عدم استحکام اسی سازش کی ایک کڑی ہے۔ دشمن نہیں چاہتا کہ پاکستان مضبوط ہو اور مسئلہ فلسطین کے لیے مثر کردار ادا کرے۔

حکومت کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد خوش آئند تاہم حکومت محض بیانات کی بجائے آگے بڑھ کر کردار ادا کرے۔ امت مسلمہ کو اس وقت ایک جنگ کا سامنا ہے۔ پاکستان کے گرد بھی اسی لیے سازشوں کا جال بنا جا رہا ہے۔ وطن عزیز میں انتشار کے خاتمے کے لیے انا کے پیچھے چھوڑ کر وطن عزیز میں اتحاد کی فضا کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ سیف اللہ خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین اس وقت امت مسلمہ کے لیے ایک ٹیسٹ کیس ہے۔ امت میں اتحاد کے ذریعے ہی اسرائیل کو شکست دی جاسکتی ہے۔

وطن عزیز میں انتشار اور دہشت گردی کرنے والے پاکستان کی بجائے اسرائیل کے ایجنڈے پر کارآمد ہیں۔ پاکستان آگے بڑھے اور مسلمان ممالک کی قیادت کرے، مسئلہ فلسطین پر اگر فوری مثر ایکشن نا لیا گیا تو یہ جنگ پاکستان تک بھی آسکتی ہے۔ نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے کہا کہ وطن عزیز میں آج سب لوگ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت عالمی برادری پر بھی دبا ڈالے، غزہ میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور بچوں کا قتل عام اقوام متحدہ کی کھلی ناکامی ہے۔

ہشام الہی ظہیر نے کہا کہ اسرائیل کے مظالم کے خلاف اٹھنا ہر مسلمان کی دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے اور ہمیں عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔سید ضیا اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ ختم نبوت کا دفاع ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے اور مرکزی مسلم لیگ اس مسئلے پر ہمیشہ متحد رہے گی۔ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، نائب امیر جماعت اسلامی، نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے لیے امت مسلمہ کو عالمی سطح پر مثر کردار ادا کرنا ہوگا۔پیر سید ہارون علی گیلانی نے کہا کہ فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے ہمیں متحد ہو کر عملی قدم اٹھانا ہوگا اور امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دینا ہوگا۔

چوہدری حمید الحسن گجر نے کہا کہ ختم نبوت اور فلسطین کے مسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور ہمیں عملی طور پر ان مسائل کے حل کی طرف بڑھنا ہوگا۔حیدر آباد میں نائب صدر فیصل ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ وعالم اسلام کے حکمران فلسطینوں کی نسل کشی روکنے میں اپناکردار اداکریں ۔ بدقسمتی سے فلسطین پر اسرائیلی مظالم کئے خلاف مسلم ممالک اپنا رول ادا نہیں کررہے ہیں۔ مسلم حکمرانوں کے خاموشی سے اسرائیل مظالم کرتا جارہاہے ۔

فلسطین کے بچوں، بوڑھوں، جوانوں اور عورتوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو جھکنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔کراچی میں ندیم اعوان نے بچوں کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہاکہ اہل غزہ و فلسطین اسرائیلی دہشت گردی کا شکار ہیں۔ ایک سال میں 45 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا گیا ۔جس میں ایک بہت بڑی تعداد بچوں کی ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں شہادتوں کے بعدبھی مجاہدین کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔