پشاور(آئی پی ایس) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
وزیراعلی کے وکیل عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے بتایا کہ وزیراعلی کی بازیابی کے لئے درخواست تیار کرلی ہے، ہائیکورٹ عملہ آجائے تو درخواست دائر کریں گے۔
ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے کہا کہ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ سے رابطہ ہوا ہے، چیف جسٹس سے آج درخواست پر سماعت کی استدعا کی ہے، امید ہے چیف جسٹس آج خصوصی بنچ تشکیل دینگے۔
عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور صوبہ کا وزیراعلی ہے، صوبے کے چیف ایگزیکٹیو کی گرفتاری سے وفاق کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی گمشدگی کا معاملہ پشاور ہائیکورٹ پہنچ گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔