لاہور(آئی پی ایس لاہورہائیکورٹ میں دو ہزار چوبیس میں پی ٹی آئی دھرنے کیخلاف درخواستیں دس سال بعد سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔
رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی۔ کاز لسٹ کے مطابق 2014 میں پی ٹی آئی کا دھرنے کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کی جارہی ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کا 3 رکنی بینچ 10 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں دھرنوں اور لانگ مارچ کی سیاسی تاریخ میں 2014 میں پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کا دھرنا اپنے دورانیے کی وجہ سے اہم قرار دیا جاتا ہے۔
یہ دھرنا 126 دن جاری رہا تھا جس کا آغاز بھی ایک لانگ مارچ کی صورت میں لاہور سے 14 اگست کو ہوا اور 15 اگست اسلام آباد پہنچنے کے بعد 18 اگست کو عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں داخل ہونے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ 19 اگست کو عمران خان اور طاہرالقادری نے اپنے کارکنوں سمیت پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیا اور 30 اگست کو دھرنے کے شرکا کی پولیس سے اس وقت جھڑپ ہوئی جب انھوں نے مبینہ طور پر پارلیمنٹ ہاؤس اور پی ٹی وی کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
پی ٹی آئی کے 2014 کے دھرنے کیخلاف درخواستیں 10سال بعد سماعت کیلئے مقرر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔