Monday, December 23, 2024
ہومتازہ ترینپاکستان کے آئین کے تحفظ کے لیے نکلنا ہے، منزل ڈی چوک ہے: علی امین گنڈا پور

پاکستان کے آئین کے تحفظ کے لیے نکلنا ہے، منزل ڈی چوک ہے: علی امین گنڈا پور

پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا حکم نہیں ہوگا ، تب تک آگے جاتے جائیں گے۔
علی امین گنڈاپور سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی واپسی کا کیا پلان ہے؟ جواب میں گنڈاپور نے کہا کہ واپسی کا آپ کو پتا چل جائے گا کہ کیا انتظامات ہیں، جب تک بانی پی ٹی آئی کا حکم نہیں ہوگا ، تب تک آگے جاتے جائیں گے، منزل ڈی چوک ہے، پاکستان کے آئین کے تحفظ کے لیے نکلنا ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میرا اختیاربانی پی ٹی آئی کے پاس ہے وہ جو حکم دیں گے اس پرعمل کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ ہر صورت ڈی چوک پہنچنے کی کوشش کروں گا، احتجاج ملتوی کرنے کے لیے مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، مجھ سے کسی کو بھی رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں، بانی پی ٹی آئی ہماری ریڈ لائن ہیں ، وہ جو حکم دیں گے اس پر عمل ہوگا۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمارا پرامن احتجاج ہے ، تشدد کیا گیا تو ذمہ دار تشدد کرنے والے ہوں گے، ہرصورت ڈی چوک جائیں گے، اکیلا بھی رہ گیا تو تب بھی جاؤں گا۔
خیال رہے کہ اس سےپہلے صوبائی وزیر ظاہر شاہ طورو نے وزیراعلیٰ کے پی سے وفاقی حکومت کے رابطوں کی تصدیق کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔