Monday, December 23, 2024
ہومبریکنگ نیوزسپریم کورٹ کے باہر وکلا ء کا احتجاج،چیئر مین پی ٹی آئی ستمیت 20وکلاء کے خلاف مقدمہ درج

سپریم کورٹ کے باہر وکلا ء کا احتجاج،چیئر مین پی ٹی آئی ستمیت 20وکلاء کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (آئی پی ایس ) سپریم کورٹ کے باہر وکلا کے احتجاج ،وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 20 وکلا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ اور سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمہ میں ایم این اے لطیف کھوسہ۔ سینٹر شبلی فراز۔ سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نامزد۔ مصطفین کاظمی۔ نیاز اللہ نیازی۔ اعظم سواتی کو بھی نامزد کیا گیا۔ نسیم حیدر پنجوتہ۔ انصر ایڈووکیٹ۔ بیرسٹر گوہر اور عبداللہ وزیر بھی شامل۔ مظاہرین نے سرکاری ادارے کے سربراہ کا پتلا جلایا۔

متن مقدمہ کے مطابق پولیس افسران اور اہلکاروں سے مزاحمت کی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ ٹائر جلا کر راستے بھی بند کر دئیے گئے،مقدمہ میں پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھانے والے ایک سو سے زائد نامعلوم افراد بھی شامل۔ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔وکیل مصطفین کاظمی کو مقدمہ میں نامزد ہونے پر گرفتارکرلیاگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔