Sunday, December 22, 2024
ہومبریکنگ نیوزفیصل واوڈا خود پیادہ ہیں، وضاحت کریں کس کی ہدایت پر بھگوڑے بنے؟ بیرسٹر سیف

فیصل واوڈا خود پیادہ ہیں، وضاحت کریں کس کی ہدایت پر بھگوڑے بنے؟ بیرسٹر سیف

پشاور (سب نیوز )فیصل واوڈا کے بیان پر بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا خودایک پیادہ ہیں وضاحت کریں کس کی ہدایت پر بھگوڑے بنے؟سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان عمران خان اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں، وہ اسی منصوبے پر عمل پیرا ہیں، عمران خان غریب کے بچوں کی زندگیوں سے نہ کھیلیں، یہ کہتے ہیں میرے اقتدار کیلئے لاشیں گرادو۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ سرکاری وسائل اور اداروں کو سیاست کیلئے استعمال کر رہی ہے شہبازشریف، مریم نواز اپنے ضمیر کو شرم کے پانی سے دھوئیں، چچابھتیجی بتائیں وہ کس حیثیت میں عوامی نمائندے بنے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ تصادم کی سیاست وفاقی حکومت کی جانب سیکی جارہی ہے، آئین پاکستان نیہمیں احتجاج کاحق دیاہے،ن لیگ شروع سیپنجاب کارڈکااستعمال کرتی آرہی ہے نہتیمظاہرین پرگولیاں چلاناجمہوریت کیخلاف بغاوت ہے، ماڈل ٹان میں نہتیلوگوں پرگولیاں ن لیگ نیبرسائیں، ملک میں بسنیوالی تمام قومیں پاکستانی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور ان کے آلہ کاروں نے عوام کا مینڈیٹ چوری کر کے ان پر زبردستی مسلط ہو گئے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے ڈنڈہ بردار جتھہ نے ماضی میں سپریم کورٹ پر بھی حملہ کیا، ہمیں اصلاحات کی ضرورت ہے، اور سیاست کو صرف سیاسی اداروں کے حوالے کیا جانا چاہیے موجودہ وفاقی حکومت نے ملک کے تمام اداروں کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔