Thursday, October 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزخامنہ ای نے اسرائیلی حملے سے تین روز قبل حسن نصراللہ کو لبنان سے نکل جانے کہا تھا، ایرانی ذرائع

خامنہ ای نے اسرائیلی حملے سے تین روز قبل حسن نصراللہ کو لبنان سے نکل جانے کہا تھا، ایرانی ذرائع

تہران (آئی پی ایس )لبنان میں اسرائیلی حملے میں شہید حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ سے متعلق نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔ ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے اسرائیلی سازش کے بارے میں حسن نصر کو چند روز قبل ہی آگاہ کردیا اور انہیں لبنان سے ایران آنے کا مشورہ دیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادار روئٹرز کے مطابق ایرانی ذرائع نے انکشاف کیا کہ 17 ستمبر کو پیجرز حملوں کے فورا خامنہ ای نے پاسداران کے کمانڈر کو بطور ایلچی حسن نصراللہ کو پیغام پہنچایا کہ لبنان میں اسرائیلی جاسوس ان کے قتل کی سازش کررہے ہیں اور وہ فورا ایران پہنچ جائیں۔

ایرانی زرائع نے بتایا کہ خامنہ ای کا یہ پیغام کمانڈر پاسداران انقلاب بریگیڈیئر جنرل عباس نلفوروشان نیپہنچایا تھا۔ واضح رہے کہ جس پر حسن نصر اللہ پر حملہ ہوا تب بریگیڈیئرجنرل عباس نلفوروشان بھی اسی زیرزمین بنکر میں موجود تھے۔ایرانی ذرائع نے بتایاکہ ایرانی سپریم لیڈر نے گزشتہ روز اسرائیل پر میزائل حملوں کا حکم دیا تھا، ایران اب سینیئرایرانی حکام کے درمیان اسرائیلی ایجنٹوں کیخدشات پر پریشان ہے، حزب اللہ اور ایرانی اسٹیبلشمنٹ میں عدم اعتماد کی فضا سے ایران خامنہ ای کی حفاظت پرفکرمند ہے۔

حزب اللہ سربراہ کی شہادت کے بعد ایرانی سپریم لیڈر نامعلوم محفوظ مقام پرہیں۔تین ایرانی ذرائع نے عالمی خبررساں ادارے کو بتایا کہ نصر اللہ پر اسرائیلی حملے سے تین روز قبل ہی خامنہ ای نے انہیں اسرائیلی سازش سے خبردار کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔