Thursday, October 17, 2024
ہومپاکستانمرکزی مسلم لیگ کا کراچی میں ممبرسازی مہم شروع کرنے کا اعلان

مرکزی مسلم لیگ کا کراچی میں ممبرسازی مہم شروع کرنے کا اعلان


کراچی :پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ وبلوچستان کے صدرفیصل ندیم نے کہاہےکہ حکمران قوم پر مزید قرضوں کا بوجھ ڈال کر خوشیاں منارہے ہیں۔کئی دہائیوں سے ملک پر حکمرانی کرنے والوں نے پاکستان کے ساتھ اچھا نہیں کیا۔پاکستان کو خدمت گزار قیادت کی ضرورت ہے۔مرکزی مسلم لیگ پورے ملک کی طرح کراچی سمیت سندھ بھر میں ممبر سازی مہم شروع کرنے جارہی ہے۔ رکنیت سازی مہم کے دوران ہر جگہ غزہ ہمارے ساتھ رہے گا۔اسرائیلی بربریت کاایک سال مکمل ہونے پر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکے بھرپور پروگرامات منعقد کرکےاہلیان غزہ سے اظہار یکجہتی کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہراہ فیصل پر واقع مرکزی مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس میں کراچی کے صدراحمدندیم اعوان ، نائب صدرانجینئر نعمان علی ،مہدی اسحاق،سندھ و بلوچستان کے میڈیا سیکرٹری طہٰ منیب بھی ہمراہ موجود تھے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل ندیم نے کہاکہ کئی دہائیوں سے حکمرانی کرنے والوں نے پاکستان کے ساتھ اچھا نہیں کیا۔ملک کو خدمت کی سیاست کرنے والوں کی ضرورت ہے۔ پورے ملک میں ممبرسازی مہم شروع کرنے جارہے ہیں۔ہمارا منشور ہرجگہ پہنچے گا۔ہمارے کارکنان گھرگھر تک مہم چلائیں گےاور سندھ بھر میں17اکتوبر کودوروزہ کیمپس لگائے جائیں گے۔رکنیت سازی مہم کے دوران ہر جگہ غزہ کی مظلوموں سے اظہار یکجہتی جاری رہے گی۔

فیصل ندیم نے کہاکہ سات اکتوبر کو اسرائیل کی بربریت کا ایک سال مکمل ہورہا ہے۔اسرائیل غزہ سے نکل کر دیگر اسلامی ممالک پر حملہ آور ہوچکا ہے۔اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کے قوانین روندے جارہے ہیں ۔کوئی بھی اسرائیل کو روکنے والا نہیں ۔ ہمیں عالمی سطح پر اپنے بھائیوں کے لیے سیسہ پلائی دیوار بننا ہوگا۔اس موقع پر فیصل ندیم نے اعلان کیاکہ مرکزی مسلم لیگ کے تحت غزہ کے بچوں سے اظہار یکجہتی کےلیے سات اکتوبر کو اسکولز کے ہزاروں بچے شاہراہ قائدین پر اظہاریکجہتی کریں گے ۔اور شام 8بجے حیدرآباد میں مظلومین غزہ یکجہتی کانفرنس کا انعقاد کیاجائے گا۔

اسی طرح 12اکتوبر کو غزہ کی خواتین سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں خواتین کا بڑاعوامی اجتماع منعقد کیاجائے گا۔پریس کانفرنس کےموقع پر سوالات کے جواب میں مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں کا کہناتھاکہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے وزیر اعظم نے خطاب کیا ہم حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔پاکستان کی فلسطین سے حمایت صرف واک آؤٹ تک نہ ہوبلکہ اس سے بڑھ کر عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے مطالبہ کیاکہ سات اکتوبر کوقومی سطح پر یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کیاجائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔