اسلام آباد:وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ کشمیر کا یوم تاسیس 24 اکتوبر کو منایا جاتا ہے ،اس ماہ کا آخری عشرہ، عشرہ تاسیس کے حوالے سے منایا جائے گا،یوم تاسیس پر سیمینار فیسٹیول کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے ،کشمیری کلچر اور ثقافت کے حوالے سے منایا جائے گا ،
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ریاست میں برسوں سے نامکمل منصوبوں کو مکمل کیا جا رہا ہے،پورے آزاد کشمیر میں میرٹ پر اساتذہ کی بھرتیاں کی گئی ہیں،2900 کے قریب اساتذہ کو این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر بھرتی کیا گیا،سکولوں سے باہر بچوں کیلئے خصوصی طور پر اقدامات کیے گئے ہیں ،نظام میں عام آدمی کی فلاح کیلئے اصلاحات کی گئی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی عدلیہ کی جانب سے دی گئی گائیڈ لائن پر من وعن عمل کیا گیا،مخلوط حکومت کے خلاف مخالفین نےجھوٹا پروپیگنڈہ کیا،آزاد کشمیر کے آئین میں مخصوص نشتیں مقبوضہ کشمیر کے عوام کی نمائندگی کیلئے ہیں ،ہماری حکومت نے انتظامی معاملات میں شفافیت کو یقینی بنایا ،تمام نظام حکومت آئین آزاد کشمیر کے ذریعے چل رہے ہیں ،ریاست پاکستان نے ہمارے بجلی اور آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے مطالبات کو تسلیم کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ریاست پاکستان کے ساتھ ہمارا کلمے کا رشتہ ہے ،یہ شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی ہے ،آزاد کشمیر کے نوجوان اپنے اسلاف کی تاریخ سے بخوبی واقف ہیں ،ریاست آزاد کشمیر میں پاکستان کیخلاف نفرت کے بیج بونے والے ناکام ہونگے ،
پاکستانی عوام اور ریاست آزاد کشمیر کے لوگوں کے درمیان محبت اور بھائی چارے کا رشتہ ہے ،آزاد کشمیر کے عوام اپنی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ،ریاست کی عوام کو سستا آٹا اور بجلی مہیا کر دی گئی ہے۔
پاکستان کے ساتھ ہمارا کلمے کا رشتہ ہے ،وزیراعظم آزاد کشمیر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔