Monday, December 23, 2024
ہومبریکنگ نیوزایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تنظیم نو، متعدد شعبے ضم، نئی پوسٹیں بھی متعارف

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تنظیم نو، متعدد شعبے ضم، نئی پوسٹیں بھی متعارف

اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر) میں بڑے پیمانے پر تنظیم نو کردی گئی، متعدد شعبے ضم یا ختم کردئیے گئے، نئی پوسٹیں بھی تخلیق کرلی گئیں۔ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ممبرپبلک ریلیشنز کی پوسٹ کو ممبر ٹیکس پئیر سروسز جبکہ ممبر اکاونٹنگ کی پوسٹ کو ممبر آرگنائزیشنل آڈٹ کے طور پر تبدیل کردیاگیا۔

ممبر آئی ٹی اور ممبر ڈیجیٹل اینیشی ایٹووزکوڈی جی آئی ٹی و ڈی ٹی میں ضم کردیا گیا۔ڈی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن ، ڈائریکٹر جنرل انٹرنل آڈٹ اب ممبر آرگنائزیشنل آڈٹ جبکہ ڈی جی ریونیو اینالسز اب ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی کے ماتحت کام کریگا۔ممبر آئی ٹی، ممبر ڈیجیٹل اینیشی ایٹووز کے اختیارات ممبر ان لینڈ ریونیو اپریشنز کو تفویض کی گئیں ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔