Sunday, December 22, 2024
ہومبریکنگ نیوزآئینی ترامیم پر جے یو آئی کا حکومت کے ساتھ چلنے کا عندیہ، پی ٹی آئی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات متوقع

آئینی ترامیم پر جے یو آئی کا حکومت کے ساتھ چلنے کا عندیہ، پی ٹی آئی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات متوقع

ااسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد کی جمیعت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق وفد میں سلمان اکرم راجہ سمیت پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم شامل ہوگی، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا بھی پی ٹی آئی وفد کے ہمراہ ہوں گے۔جے یو آئی کے رہنما سینیٹر کامران مرتضی نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی نے ملاقات کا پیغام بھجوایا تھا،وہ آئیں گے تو استقبال کریں گے، دیکھیں گے کیا بات کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ ابھی تک آئینی ترمیم کا ڈرافٹ تیار نہیں ہوا ہے۔کامران مرتضی نے کہا کہ ہم اپوزیشن کا حصہ ہیں اور اسی کا حصہ رہیں گے، ملک کیلئے بہترقانون سازی ہوئی تو حکومت کے ساتھ چل سکتے ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملاقات کے لئے مولانا فضل الرحمان کہ رہائش گاہ آئے ہیں، آج آئینی ترمیم کے موضوع پر بھی بات ہوگی۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ حکومت کو پیغام ہے ہمارے ایم این ایز پورے ہیں، جس طرح جبر سے پچھلی مرتبہ بندے اٹھائے گئے، اس مرتبہ ایسا نہیں ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔