Monday, December 23, 2024
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد پولیس کے افسران اوراہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد

اسلام آباد پولیس کے افسران اوراہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد

اسلام آباد(آئی پی ایس ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی ہدایت پر وفاقی پولیس کیلئے سوشل میڈیا پالیسی بنادی گئی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق کوئی پولیس آفیسر یا اہلکار پیشگی محکمانہ اجازت کے بغیر میڈیا پر اپنی رائے نہیں دیگا نہ ہی کوئی مضمون لکھے گا۔پولیس یونیفارم، سرکاری گاڑی یا کسی سرکاری عمارت میں پولیس آفیسر یا اہلکاروں پر ویڈیو یا تصویر اپنی ذاتی تشہیر کے لیے بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی، کوئی پولیس آفیسر یا اہلکار سیکرٹ، آفیشل یا کوئی بھی چیز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ نہیں کرے گا۔

وفاقی پولیس افسران یا اہلکار اپنی سیاسی یا مذہبی رائے کا کسی میڈیا پر اظہار نہیں کرے گا، پولیس کی سرگرمیوں کے اظہار کا ذریعہ صرف آئی جی دفتر کا افسر تعلقات عامہ ہے۔وفاقی پولیس کا آفیسر یا اہلکار میڈیا پر اپنی کوئی بات پہنچانے کے لیے بذریعہ ڈی آئی جی، آئی جی دفتر کے افسر تعلقات عامہ سے اجازت لے گا۔ وفاقی پولیس کے متعلقہ یونٹ کے افسران اپنے ماتحتوں کے ذمہ دار ہوں گے، خلاف ورزی پرسخت محکمانہ ایکشن ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔