اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا چھٹا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس کی صدارت کی لیکن حتمی فیصلہ نہ ہوسکا اور معاملہ ابھی زیر غور ہے۔مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا ہے تاہم تمام قانونی نکات پر کمیشن کی قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کل ایک بار پھر مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
مخصوص نشستوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا چھٹا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔