Saturday, September 21, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی سی بی پر تنقید: کمنٹیٹر علی یونس کو پینل سے ہٹا دیا

پی سی بی پر تنقید: کمنٹیٹر علی یونس کو پینل سے ہٹا دیا

لاہور (سب نیوز )پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی) پر تنقید کمنٹیٹر علی یونس پر بھاری پڑ گئی۔پی سی بی نے علی یونس کو چیمپئنز کپ کے کمنٹری پینل سے ہٹا دیا۔ علی یونس نے جنوبی افریقہ سے ویمن سیریز ہارنے پر ٹیم مینجمنٹ پر تنقید کی تھی۔ علی یونس آل رائونڈر عالیہ ریاض کے شوہر اور وقار یونس کے بھائی ہیں، علی یونس کو پی سی بی کے کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر ہٹایا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔