Friday, September 20, 2024
ہومبریکنگ نیوزسینیٹ و قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری، آئینی ترامیم شامل نہیں

سینیٹ و قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری، آئینی ترامیم شامل نہیں

اسلام آباد (سب نیوز) گزشتہ شب (اتوار) رات گئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں آئینی ترامیم کے بل پر مشاورت کے بعد سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج (پیر) دن ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کیے گئے تھے۔ سینیٹ و قومی اسمبلی اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، لیکن اس میں آئینی ترامیم شامل نہیں۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے سیکریٹری جنرل طاہر حسین کی جانب سے جاری کردہ 3 نکاتی ایجنڈے میں تلاوت، حدیث، نعت اور قومی ترانہ کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی عطائے شہریت ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کریں گے۔ پھر وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ پارلیمنٹ سے خطاب پر صدر سے اظہار تشکر کی تحریک پیش کریں گے۔

سینیٹ اجلاس

سینیٹ کا اجلاس آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے ہوگا

سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کے لیے 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا

سینیٹ کے آج ہونے والے کے اجلاس کے ایجنڈے میں بھی آئینی ترمیم شامل نہیں

گزشتہ روز بغیر کسی کاروائی رات گئے اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا

سینیٹ اجلاس میں پراپرٹیز مینجمنٹ ترمیمی بل 2024 ایجنڈے کا حصہ

حکومتی ملکیتی اداروں کی مینجمنٹ اور گورننس سے متعلق ترمیمی بل ایجنڈے میں شامل ہیں۔

دونوں بل سینیٹر انوشہ رحمان کی جانب سے ایوان میں پیش کیے جائیں گے ۔

سات ستمبر 1974 کے تاریخی یادگار دن کے حوالے سے قرارداد ایجنڈے کا حصہ ہے۔

قادیانیوں کو غیر مسلم قرارد دینے کے تاریخی دن کے حوالے سے قرارداد مولانا عطاء الرحمن پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ سینیٹ و قومی اسمبلی اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، لیکن اس میں آئینی ترامیم شامل نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔