Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانآئینی ترمیم پر مذاکرات،مولانا فضل الرحمان کی اقتدا میں پی ٹی آئی رہنماوں نے نمازمغرب ادا کی

آئینی ترمیم پر مذاکرات،مولانا فضل الرحمان کی اقتدا میں پی ٹی آئی رہنماوں نے نمازمغرب ادا کی

اسلام آباد(آئی پی ایس )آئینی ترمیم کے حو الے سے مذاکرات کے دوران مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر باجماعت نماز مغرب ادا کی گئی۔مولانا فضل الرحمان کی امامت میں پی ٹی آئی رہنماوں نے نماز مغرب ادا کی۔

خیال رہے کہ حکومتی وفد کے مولانا سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا۔شبلی فراز اور اسدقیصر مولانافضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے، ذرائع کے مطابق وفد مولانافضل الرحمان سے آئینی ترامیم کے مجوزہ پیکج پرتبادلہ خیال کیا اور انہیں مجوزہ آئینی ترامیم میں اپوزیشن اتحاد میں ساتھ رکھنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔