Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانمجوزہ آئینی ترامیم میں شامل 20سے زائد شقیں کونسی ہیں؟ تفصیلات سب نیوز پر

مجوزہ آئینی ترامیم میں شامل 20سے زائد شقیں کونسی ہیں؟ تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد(آئی پی ایس ) مجوزہ آئینی ترامیم کی تفصیلات سب نیوز نے حاصل کرلی ہیں، مجوزہ آئینی ترامیم میں 20 سے زائد شقیں شامل ہیں،مجوزہ آئینی ترامیم میں آئین کی شقیں 51،63، 175، 187 میں ترمیم شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کی نمائندگی میں اضافے کی ترمیم بھی شامل ہے۔ بلوچستان اسمبلی کی سیٹیں 65 سے بڑھا کر 81 کرنے کی تجویز شامل ہے۔آئین کے آرٹیکل 63 میں ترامیم بھی تجاویز میں شامل ہے، منحرف اراکین کا ووٹ، آرٹیکل 63 میں ترمیم بھی شامل ہے۔
آئینی عدالت کے فیصلے پراپیل آئینی عدالت میں سنی جائے گی، آئین کے آرٹیکل 181 میں بھی ترمیم کیے جانیکا امکان ہے۔ آئینی عدالت میں آرٹیکل 184،185،186 سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوگی۔
ہائی کورٹ کے ججز کو دوسرے صوبوں کی ہائی کورٹس میں ٹرانسفر کرنیکی تجویز بھی شامل ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کی تقرری، سپریم کورٹ کے 5 سینئر ججز کے پینل سے ہوگی۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کو اکٹھا کیا جائیگا۔
حکومت سپریم کورٹ کے 5سینئرججز میں سے چیف جسٹس لگائے گی۔ آئینی عدالت کے باقی 4 ججز بھی حکومت تعینات کریگی۔ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کواکٹھا کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔