Friday, September 20, 2024
ہومدنیاجرمنی کے اقدامات سے آبنائے تائیوان میں سکیورٹی خطرات بارے اضافہ ہوا ہے، چینی فوجی عہدیدار

جرمنی کے اقدامات سے آبنائے تائیوان میں سکیورٹی خطرات بارے اضافہ ہوا ہے، چینی فوجی عہدیدار

بیجنگ :چائنا ایسٹرن تھیٹر آف آپریشنز کے ترجمان سینئر کرنل لی شی نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ جرمن فریگیٹ “باڈن ورٹمبرگ” اور سپلائی جہاز “فرینکفرٹ” آبنائے تائیوان سے گزرے اور کھلے عام اس کی تشہیر کی گئی ہے۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر نے پورے عمل کی نگرانی کے لئے بحری اور فضائی افواج کو منظم کیا۔

جرمنی کے اقدامات سے سکیورٹی خطرات میں اضافہ ہوا ہے اور غلط پیغام پہنچایا گیا ہے۔چائنا ایسٹرن تھیٹر میں موجود فوجی ہر وقت ہائی الرٹ پر رہتے ہیں اور تمام خطرات اور اشتعال انگیزی کا ثابت قدمی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہیں۔

اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ما نینگ نے 13 تاریخ کو نشاندہی کی کہ تائیوان کا مسئلہ جہاز رانی کی آزادی کا مسئلہ نہیں ہے۔ ہم چین کے قانون اوراقوام متحدہ کے کنونشن برائے سمندری قانون سمیت بین الاقوامی قوانین کے مطابق متعلقہ پانیوں میں تمام ممالک کے جہاز رانی کے حقوق کا احترام کرتے ہیں، لیکن جہاز رانی کی آزادی کے بہانے اشتعال انگیزی اور چین کی خودمختاری اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔