Thursday, September 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کو 8 ستمبر جلسے کے لیے این او سی جاری، 41 شرائط بھی عائد

پی ٹی آئی کو 8 ستمبر جلسے کے لیے این او سی جاری، 41 شرائط بھی عائد

اسلام آباد (سب نیوز )ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر جلسے کے لیے این او سی جاری کرتے ہوئے انتظامیہ نے نوٹیفکیشن میں 41 مختلف شرائط بھی عائدکردیں ہیں۔ جبکہ انتظامیہ کی جانب سیباضابطہ روٹ پلان بھی جاری کردیاگیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق جلسہ جی ٹی روڈ کھولے میدان سنگھجائی میں ہوگا جس کا آغاز 4 بجے جبکہ اختتام شام 7 بجے تک ہوگا، ریاست مخالف تقاریر یا نعروں کی اجازت نہ ہوگی اجازت صرف 8 ستمبر کے لیے ہے منتظمین اسی رات کارکنان کی واپسی یقینی بنائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کی شرائط کے مطابق آرگنائزر جلسے کی انٹرنل سیکیورٹی کے ذمہ دار ہونگے، جبکہ ریاست مخالف پرمبنی تقاریر یا نعروں کی اجازت نہیں ہوگی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سینوٹیفکیشن میں کے پی، پنجاب سے بذریعہ موٹروے آنے والوں کے لییالگ نقشہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ پنجاب سیبذریعہ جی ٹی روڈ آنیوالوں کے لیے الگ روٹ جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری کے لیے بھی الگ الگ روٹ پلان جاری کیا گیاہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔