Thursday, September 19, 2024
ہوماسلام آبادایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا غیر نمونہ پلیٹ, کالے شیشوں، پولیس ریوالونگ رائٹ کا استعمال اور ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا غیر نمونہ پلیٹ, کالے شیشوں، پولیس ریوالونگ رائٹ کا استعمال اور ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری

اسلام آباد (سب نیوز )ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا غیر نمونہ پلیٹ کالے شیشوں کے استعمال،پولیس ریوالونگ رائٹ کا استعمال کرنے اور ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ،جاری تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں مصروف مارکیٹوں اور دیگر اہم مقامات پر ایکسائز افسران ایکسائز قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے کالے شیشوں کا استعمال کرنے والی 88 گاڑیوں کے کاروائی کیں ۔غیر نمونہ و بغیر رجسٹریشن نمبر 138 گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی۔156 گاڑیوں کی رجسٹریشن کو قانون کی خلاف ورزی پہ معطل کردیاگیا۔پولیس ریوالونگ رائٹ کا استعمال کرنے والی 14 گاڑیوں کی پولیس لائٹ اتار کر باحکم سرکار ضبط کی گئیں ۔ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی 340 گاڑیوں سے جرمانے کے ساتھ ٹوکن ٹیکس کی وصولی کیں گئیں۔ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ بلال اعظم نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی قسم کی دشواری سے بچنے کے لیے شہری خود ہی گاڑیوں سے غیر نمونہ نمبر پلیٹ کالے شیشے اتار دیں ایچ آئی ڈی لائٹس کا استعمال غیر قانونی ہے ۔

شہری گاڑیوں میں ایچ آئی ڈی لائٹس کا استعمال نہ کریں ۔بلال اعظم نے شہریوں سے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کے بقایاجات فوری طور پر ادا کرنے اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن فوری طور پر کروانے کی اپیل کیں ہے ۔ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد میں ایکسائز قوانین کی پاسداری نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں جاری رکھے ہوئے ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔