Saturday, October 19, 2024
ہوماوورسیزپاکستان انتشار سے نہیں ،قومی اتحاد سے آگے بڑھے گا، بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف

پاکستان انتشار سے نہیں ،قومی اتحاد سے آگے بڑھے گا، بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف

واشنگٹن /اسلام آباد (سب نیوز) بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا ہے کہ پاکستان انتشار سے نہیں ،قومی اتحاد سے آگے بڑھے گا،سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی بنانے سے ملک اور عوام کو نقصان ہی ہوگا۔

گزشتہ روز بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے سب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے سے کسی کا فائدہ نہیں ہوگا ، بلکہ ایک دوسرے کو ساتھ لیکر چلنے سے ملک آگے بڑھے گا ، سیاسی مخالفوں کو بیرون ملک کا باشندہ سمجھنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، تمام سیاسی لیڈران کا مقصد پاکستان کو بہتر کرنا ہے اور عوام کو معاشی گرداب سے نکالنا ہے، سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی بنانے سے ملک اور عوام کو نقصان ہی ہوگا۔

محمد عارف کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیز کا دل ملک کیلئے تڑپ رہا ہے لیکن پاکستان کے حالات بہتر کرنے کے لیے پاکستانیوں کو بھی سنجیدہ کوشش کرنا چاہیے ، اوورسیز پاکستانیوں کو کسی ایک سیاسی جماعت کا حصہ سمجھنا زیادتی ہے ،اورسیز پاکستانی دراصل پاکستانیت کا پرچار کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔