Friday, September 20, 2024
ہومبریکنگ نیوزسپر بلیو مون کا نظارہ پاکستانی وقت کے مطابق کتنے بجے ہو گا؟

سپر بلیو مون کا نظارہ پاکستانی وقت کے مطابق کتنے بجے ہو گا؟

اسلام آباد: پاکستان میں رواں سال کا پہلا مکمل چاند (سپر بلیو مون) آج رات 11 بج کر26 منٹ پر دیکھا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپر بلیو مون آج 19 اگست 2024 کو رات 11 بج کر 26 منٹ پر ہوگا، اور یہ کوئی عام چاند نہیں ہوگا بلکہ معمول سے بڑے سائز کا سپر مون بلو مون ہوگا۔ اس کے علاوہ آئندہ سپر بلیو مون کا نظارہ 18 ستمبر، 17 اکتوبر اور 15 نومبر کو دیکھا جا سکے گا۔

سپر مون بلو مون کا کیا مطلب ہے؟

سپر مون وہ چاند ہے جو زمین کے قریب ترین مقام پر آجاتا ہے اور اس کی چمک اور سائز معمول سے زیادہ ہوتا ہے۔ یہ چاند 30 فیصد زیادہ روشن اور 14 فیصد بڑا نظر آتا ہے۔ 19 اگست کو آسمان پر طلوع ہونے والا چاند زمین سے 2 لاکھ 26 ہزار میل کے فاصلے پر موجود ہوگا۔بلو مون کا مطلب ہے کہ ایک ہی مہینے میں دوسرا پورا چاند نظر آنا ہے۔ اس مرتبہ یہ بلو مون رواں ماہ اگست کی آج کی تاریخ کو نظر آئے گا، مگر اس کا رنگ نیلا نہیں ہوگا۔

نیلے چاند (بلیو مون) کا مطلب یہ نہیں کہ چاند کا رنگ نیلگوں مائل ہو جائے گا بلکہ یہ نام ایک اصطلاح کے طور پر استعمال ہوتا ہے، بلیو مون کی اصطلاح استعمال کرنے کی وجہ بھی کافی دلچسپ ہے۔

رپورٹ کے مطابق 19 ویں صدی میں ایک آتش فشاں پھٹنے سے آسمان کی رنگت میں عجیب تبدیلی دیکھنے میں جس کے باعث مکمل چاند نیلگوں رنگ کا نظر آنے لگا جسے بلیو مون کہا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔