Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانپی ٹی آئی رہنما شاہد صدیق قتل کیس کے ملزمان ٹریس، تینوں رشتے دار نکلے

پی ٹی آئی رہنما شاہد صدیق قتل کیس کے ملزمان ٹریس، تینوں رشتے دار نکلے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو ٹریس کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تینوں اجرتی قاتل باپ، بیٹا اوربھتیجا ہیں جب کہ ملزمان پہلے بھی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف اسلام آباد اور لاہور میں متعدد مقدمات درج ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ مقتول ڈاکٹر شاہد کے بیٹے قیوم نے دوست سے مل کر باپ کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا اور ملزم نے جنوری میں باپ کے قتل کی ڈیل 50 لاکھ روپے میں کی جب کہ ڈاکٹر شاہد صدیق پر دوسرا حملہ 2 کروڑ روپے میں کروایا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔