Friday, October 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزسانحہ 9 مئی میں عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے فرانزک ٹیم اڈیالہ پہنچ گئی

سانحہ 9 مئی میں عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے فرانزک ٹیم اڈیالہ پہنچ گئی

راولپنڈی(آئی پی ایس) سانحہ 9 مئی میں عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے فرانزک ٹیم اڈیالہ پہنچ گئی۔
لاہور پولیس ٹیم گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل پہنچی۔ پولیس کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ پنجاب فرانزک سائنس کے ماہرین بھی ہیں۔
ڈی ایس پی جاوید کی سربراہی میں انسپکٹر رانا اکمل،رانا ارحم،عالم لنگڑیال،رانا منیر،محمد علی پر مشتمل لاہور پولیس ٹیم جیل کے اندر روانہ ہوئے۔ ان کے ساتھ پی ایف ایس اے کے عابد ایوب، انسپکٹر وقاص خالد بھی ہیں۔
پی ایف ایس اے ماہرین بانی چیئرمین کے پولی گرافک،وائس میچنگ،فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کریں گے۔ لاہور پولیس ٹیم بانی چیئرمین سے 9مئی واقعات سے متعلق مختلف سوالات کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔