Tuesday, June 24, 2025
spot_img
ہومپاکستانایک سو نوے ملین پاونڈ ریفرنس، پرویز خٹک ، زبیدہ جلال پر جرح مکمل

ایک سو نوے ملین پاونڈ ریفرنس، پرویز خٹک ، زبیدہ جلال پر جرح مکمل

راولپنڈی(آئی پی ایس ) 190ملین پانڈ ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک اور زبیدہ جلال کے بیان پر جرح مکمل کرلی گئی، ریفرنس میں مزید ایک گواہ کا بیان قلم بند کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 190ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کوعدالت پیش کیا گیا، نیب کی جانب سے سردار مظفرعباسی اور امجد پرویز پیش ہوئے، بانی پی ٹی آئی کی طرف سے چوہدری ظہیر عباس اوربشری بی بی کی طرف سے ایڈووکیٹ سلمان صفدر پیش ہوئے۔سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک بیان پر جرح عدالت کے روبرو پیش ہوئے اوراپنا بیان دوبارہ پڑھا، انھوں نے نشاندہی کی کہ ان کے بیان میں یہ تھا کہ اضافی ایجنڈے پر مجھ سمیت کابینہ ممبران نے اصرار کیا کہ اس پر بحث کی جائے لیکن اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے زوردیا کہ اس معاملے کی فوری منظوری دے دی جائے۔

عدالت نے کہا آپ بیان میں تصحیح کے لیے درخواست دے دیں اس کو دیکھ لیں گے، زبیدہ جلال بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئیں اور وکلا صفائی نے جرح مکمل کرلی۔ دوران سماعت نیب کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر عمیر کا بیان ریکاڈ کیا گیا۔ عدالت نے مزید سماعت 26 جولائی تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ 190 ملین پاونڈ سماعت میں 33 گواہوں کے بیان پر جرح مکمل ہوچکی ہے، مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ ہوا ہے۔ استغاثہ کے مجموعی طور پر 49 گواہ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔