Monday, June 23, 2025
spot_img
ہومپاکستانپنجاب ہاوس اسلام آباد کی تزئین وآرائش کیلئے 89کروڑ 33لاکھ کی منظوری

پنجاب ہاوس اسلام آباد کی تزئین وآرائش کیلئے 89کروڑ 33لاکھ کی منظوری

لاہور (آئی پی ایس )صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 2 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد فنڈز منظور کرلئے گئے۔

فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے آٹھویں اجلاس میں دی گئی،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے اجلاس کی صدارت کی۔ چوبرجی گارڈن لاہور میں ملازمین کی رہائشی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے 1ارب 49 لاکھ ،پنجاب کی جیلوں میں اضافی ملٹی سٹوری بیرکس کی تعمیر کیلئے 47کروڑ 61 لاکھ منظور کئے گئے۔اس کے علاوہ پنجاب ہاس اسلام آباد کی تزئین وآرائش کیلئے 89کروڑ 33لاکھ کی منظوری دیدی گئی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔