Tuesday, June 24, 2025
spot_img
ہومپاکستانشمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے گرلز مڈل اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے گرلز مڈل اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا

پشاور (آئی پی ایس )شمالی وزیرستان میں گزشتہ رات نامعلوم حملہ آوروں نے گرلز مڈل اسکول پر حملہ کرکے اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔

شمالی وزیرستان کے گاوں زیرکی میں گزشتہ رات حملہ آوروں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر گرلز مڈل اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔دھماکے سے اسکول کی عمارت زمین بوس ہوگئی،،حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس کی جانب سے واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔اس سے قبل 9مئی کو شمالی وزیرستان میں نامعلوم شرپسندوں نے لڑکیوں کے نجی اسکول کو بم سے اڑا دیا تھا۔ نجی اسکول شوہ درازندہ کورات گئے بارودی مواد سے تباہ کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔