Wednesday, June 25, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزحکومت کا پی ٹی آئی کے ریاست مخالف پروپیگنڈے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

حکومت کا پی ٹی آئی کے ریاست مخالف پروپیگنڈے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(سب نیوز ) وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف کے کوارڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ اور رئوف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے ریاست مخالف پروپیگنڈے کی تحقیقات جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو گرفتار کیا اور ابتدائی تفتیش و ڈیجیٹل مواد کی روشنی میں پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا وِنگ پر اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مارا۔

وزارت داخلہ کے مطابق چھاپے کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ر ئوف حسن کو گرفتار کیا گیا جن سے ڈیجیٹل میڈیا ونگ اور پروپیگنڈے کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے، جس کی تحقیقات کیلیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ایس ایس پی حسن جہانگیر ووٹو کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے اسلام آباد میں قائم پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری اطلاعات رف حسن کو گرفتار کر کے کمپیوٹر اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا تھا۔ چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ خواتین پولیس اہلکار بھی تھیں جنہوں نے پی ٹی آئی خواتین کارکنان اور سیکرٹریٹ عملے کو بھی حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق سیکریٹریٹ کے باہر اور اندر سے 10 کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔ بعد ازاں پولیس نے بیرسٹر گوہر کو پارلیمنٹیرین ہونے کی وجہ سے رہا بھی کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔