Friday, September 20, 2024
ہومبریکنگ نیوزوزیرمملکت آئی ٹی ڈیٹا پروٹیکشن بل کی جلد منظوری کے لیے متحرک ،ڈرافٹ اسی مہینے مکمل کرنے کی ڈیڈلائن مقرر

وزیرمملکت آئی ٹی ڈیٹا پروٹیکشن بل کی جلد منظوری کے لیے متحرک ،ڈرافٹ اسی مہینے مکمل کرنے کی ڈیڈلائن مقرر

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستانی صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے قانون سازی کا معاملہ ،ڈیٹا پروٹیکشن بل کی منظوری کئی سال سے زیرالتوا ،کراس بارڈر ڈیٹا پروٹیکشن نہ ہونے پر سکیورٹی اداروں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق 2018 سے اب تک بل کے کئی مسودے بنے لیکن تمام اسٹیک ہولڈرز کسی پر بھی مففق نہ ہوسکے ،
ڈیٹا پروٹیکشن بل کے مسودے وزارت آئی ٹی اور وزارت قانون کے درمیان گھومتے رہے لیکن کوئی مسودہ پارلیمنٹ نہ پہنچا ،
وزیرمملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ ڈیٹا پروٹیکشن بل کی جلد منظورئ کے لیے متحرک ہیں ،ڈیٹا پروٹیکشن بل کا ڈرافٹ جولائی کے اختتام سے پہلے مکمل کرنے کی ڈیڈلائن مقررکردی گئی ،
ڈیٹا پروٹیکشن بل کا ڈرافٹ فائنل ہونے کے فوری بعد منظوری کے لئے پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا ،
وزیرمملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے سیکرٹری آئی ٹی کو 10 روز میں بل کا ڈرافت فائنل کرنے کی ہدایت کردی،
ڈیٹا پروٹیکشن بل پر وزارت آئی ٹی کی میٹا اور دیگر انٹرنیشنل اسٹیک ہولڈرز سے حتمی مشاورت جاری ہے ،
فیس بک سمیت انٹرنیشنل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بل کی بعض شقوں پر تحفظات ہیں ،وزیرمملکت آئی ٹی انٹرنیشنل اسٹیک ہولڈزز کے تحفظات دور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ ڈیٹا پروٹیکشن بل پر میں نے انٹرنیشنل اسٹیک ہولڈرز سے دو ملاقاتیں کی ہیں ،کراس بارڈر ڈیٹا کے حوالے سے معاملات کو طے کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،ہم نے کہا ہے کہ حساس ڈیٹا کی کراس بارڈر اجازت نہیں دے سکتے ،سائبرسکیورٹی سے متعلق ہمارے نکتہ نظر اور انٹرنیشنل سوشل میڈیا کمپنئوں کی اوپن ڈیٹا پالیسی میں فرق ہے ۔ دو قدم ہم نے پیچجے لیے ہیں اور دو قدم انہوں نے پیچھے لیے ہیں ۔
وزیرمملکت آئی ٹی نے کہا کہ انٹرنیشنل کمپنیوں سے کہا ہے کہ بل کی موجودہ شکل میں منظوری کے بعد بھی اس میں ترامیم کی جاسکتی ہیں ،
ڈیٹا پروٹیکشن بل جس بھی شکل میں ہے منظوری کے لیے اگست میں پارلیمنٹ میں پیش کردیں گے ،انہوں نے کہا کہ بل پتھر پر لکیر نہیں اگر کوئی مسئلہ ہوگا تو اس میں ترمیم لے آئیں گے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔