Friday, October 18, 2024
ہومٹاپ سٹوریپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آ رہا ہے۔

بروز پیر 15 جولائی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران غیر معمولی تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 1211 پوائنٹس اضافے کے بعد 81 ہزار 155 پوائنٹس پر بند ہوا۔

15 جولائی کو کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح 81 ہزار 428 پوائنٹس پر بھی دیکھا گیا۔

محرم الحرام کی دو روز کی تعطیلات کے بعد آج بدھ کے روز بھی 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور انڈیکس 371 پوائنٹس اضافے سے 81527 پر ہے جو اس کی نئی بلند ترین سطح ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔