Friday, October 18, 2024
ہومپاکستانبجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری، ایک یونٹ 48 روپے 84پیسے تک پہنچ گیا

بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری، ایک یونٹ 48 روپے 84پیسے تک پہنچ گیا

اسلام آباد(سب نیوز) حکومت نے عوام پر بجلی بم گرادیا، کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن پاور ڈویژن نے جاری کیا۔ گھریلوصارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7اعشاریہ 12 روپے تک اضافہ کردیا گیا۔ ماہانہ200یونٹ تک والے گھریلو صارفین کو صرف 3ماہ کے لیے اس اضافے سے مستثنی قرار دیا گیا ہے۔باقی گھریلوصارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھادیا گیا جس کے نتیجے میں فی یونٹ بنیادی ٹیرف48روپے84پیسے تک پہنچ گیا۔ ماہانہ201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف7اعشاریہ12روپے اضافے سے34اعشاریہ26روپے ہوگیا۔

301سے400یونٹ کا ٹیرف7اعشاریہ02روپے اضافے سے39اعشاریہ15روپے ہوگیا۔401سے500 یونٹ کا ٹیرف6اعشاریہ 12 روپے اضافے سے41اعشاریہ36روپے اور 501سے600یونٹ کا ٹیرف6اعشاریہ12روپے اضافے سے42اعشاریہ78روپے جبکہ 601سے 700یونٹ کا ٹیرف 6اعشاریہ12روپے اضافے سے43اعشاریہ92روپے ہوگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔