Tuesday, July 8, 2025
ہومبریکنگ نیوزمحرم الحرام:حکومت موبائل اور انٹر نیٹ کی بندش کے حوالے سے تذب ذب کا شکار،مزید مشاورت کا فیصلہ

محرم الحرام:حکومت موبائل اور انٹر نیٹ کی بندش کے حوالے سے تذب ذب کا شکار،مزید مشاورت کا فیصلہ

اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے محرم میں امن وامان سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون بندش کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائیگا۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت محرم میں امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا۔

وزارت داخلہ کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کی ڈرون کوریج پر پابندی ہوگی جب کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون بندش کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سیکیا جائیگا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، زمینی حقائق اور سکیورٹی صورتحال کے مطابق فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس پنجاب میں محرم کے دوران انٹرنیٹ، موبائل فون سروس بند نہیں کی تھی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام اباد میں چہلم تک سیاسی اجتماعات، جلسے جلوسوں پر پابندی رہیگی۔ جلوسوں، مجالس کی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ مساجد، امام بارگاہوں اور دیگرعبادت گاہوں کی سکیورٹی پر بھرپورتوجہ دی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔