Tuesday, July 1, 2025
ہومتازہ ترینبھارتی بورڈ کا چیمپیئنز ٹرافی 2025 کیلئے روہت شرما کو کپتان برقرار رکھنے کا اعلان

بھارتی بورڈ کا چیمپیئنز ٹرافی 2025 کیلئے روہت شرما کو کپتان برقرار رکھنے کا اعلان

ممبئی(سب نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے لیے روہت شرما کو کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔
بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ برس ہونیو الی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی کمان روہت شرما ہی کریں گے۔
بی سی سی آئی کی جانب سے سیکریٹری جے شاہ کا ویڈیو بیان جاری کیا گیاہے جس میں جے شاہ نے کہا ہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میںمایوس کن شکست کے بعد وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شاندار فتح حاصل کرنے تک وہ مسلسل روہت شرما کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ جے شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی ٹیم پر اعتماد ہے کہ روہت شرما کی کپتانی میں وہ چیمپیئز ٹرافی اور اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا ٹائٹل بھی حاصل کرلے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔