اسلام آباد (سب نیوز )چیئر مین سی ڈی اے کی ہدایت پر جی ٹی روڈ پر قائم فیصل موور اڈے پرآپریشن،10ارب روپے کی سی ڈی اے ملکیتی زمین واگزار کر لی گئی۔تفظیلات کے مطابق چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر شہر بھر میں سرکاری زمینوں پر قابض مافیاکے خلاف آپریشن بدستور جاری ہے۔گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمد آصف کی سربراہی میں سی ڈی اے نے آپریشن کیا۔ترنول ایریامیں جی ٹی روڈ پر 5 کنال اراضی پر قائم غیر قانونی فصیل مور ٹرانسپورٹ آڈے کے خلاف اپریشن کیا گیا بتایا گیا ہے کہ یہ ٹرانسپورٹ اڈہ گذشتہ 10 سالوں سے سی ڈی اے کی اراضی پر قائم تھاجن کی مالیت 10 ارب روپے ہے۔آپریشن میں سردار محمد آصف اور تحصیلدار ، انفورسمنٹ کی ایریا ٹیم اور مقامی پولیسنیحصہلیا