Thursday, June 26, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزپشاور میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

پشاور میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

پشاور(سب نیوز ) پشاور میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، رویت ہلال کمیٹی نے ذوالحج کے چاند نظر آنیکا اعلان کردیا۔پشاور میں ذوالحج کاچاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں ہوا، جس کی صدارت ڈاکٹر حافظ عبدالغفور نے کی ، زونل کمیٹی اجلاس میں 5 ممبران شریک ہوئے ۔

کمیٹی ممبران میں مولانا عبدالبصیر،مولانا محمد علی شاہ مولانا عتیق اللہ اور مولانا عابد شاکری شامل ہیں، اجلاس میں صوبے بھر سے شہادتیں موصول ہوں گی۔ شہادتوں کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ شیئر کر دیا گیا۔ واضح رہے ذوالحج کے چاند کاحتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔