لاہور (سب نیوز )پنجاب اسمبلی کا ایوان نو مئی کے معاملے پر مچھلی بازار میں تبدیل ہوگیا۔وزیر پارلیمانی امور مجتبی شجاع نے تقریر شروع کی تو اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی شروع کی۔ اور اس طرح اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا۔
اپوزیشن ارکان کی جانب سے مجتبی شجاع کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ایوان میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان دونوں نے ایک دوسرے کیخلاف نعرے لگائے۔