Tuesday, July 8, 2025
ہوماسلام آبادوفاقی ترقیاتی ادارے کا بلڈنگ کنٹرول کے مختلف چارجز کو بڑھانے کا فیصلہ

وفاقی ترقیاتی ادارے کا بلڈنگ کنٹرول کے مختلف چارجز کو بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز )کے بعد سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ میں مختلف چارجز میں اضافہ کر دیا جائیگا. اضافے کا اطلاق بلڈنگ کنٹرول کی طرف سے مختلف مد میں وصول کی جانے والی تمام فیسوں پر ہوگا۔ یہ فیصلہ چئیر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کے مالی سال 24-2023 کے محصولات اور کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی گئی .

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلڈنگ کنٹرول کے مختلف چارجز میں یکم۔جولائی 2024 سے اضافہ کیا جائے گا. یہ اضافہ سکروٹنی فیس، بغیر اجازت کے تعمیرات، سیٹ بیک اور دیگر جرمانوں کی میں کیا جائے گا.
لینڈ یوز کی تبدیلی اور فلور ایریا ریشو FAR کو بڑھانے کی فیسوں میں اضافہ کا فیصلہ بھی کیا گیا. بریفننگ دیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ 2017 کے بعد ان فیسوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا.

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 30 جون 2024 تک پرانے چارجز لاگو ہونگے جبکہ یکم جولائی 2024 سے نئے چارجز لاگو ہونگے. اسی طرح زون ٹو، زون فور اور زون فائیو کے اندر لینڈ یوز کی تبدیلی پر بھی نئے چارجزلاگوہوںگے.

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔