اسلام آباد (سب نیوز) سابق چئیرمین سی ڈی اے کی جانب سے جنوری میں کامیاب کمرشل نیلامی کے انعقاد کے صلے میں ممبرز پلاننگ ونگ و دیگر پلاننگ ونگز کے آفیسر ان و سٹاف ، سیکورٹی سٹاف ، آئی ٹی ، پبلک ریلیشنز سٹاف ، چئیرمین سٹاف اور اسٹیٹ سٹاف کو گیارہ ملین سے زائد رقم بطور انعام دینے کا حکم صادر فرمایا
دستاویز کے مطابق احسن کام اور ایکسٹرا کام کرنے کی وجہ سے یہ مالی فائدہ دیا جائے جس میں باقاعدہ سی ڈی اے کے رولز کا حوالہ دیا گیا ہے
