اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج بھی ملاقات نہ ہوسکی ۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں شیرافضل مروت نے کہا کہ شبلی فراز اور عمرایوب نے عمران خان سے میری ملاقات نہیں ہونے دی، آج بھی جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملاقات نہیں کرائی۔
شیرافضل مروت نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ نے کہا بانی پی ٹی آئی آپ سے علیحدہ ملیں گے، کل بھی بانی پی ٹی آئی سےملاقات کیلئے آیا تھا۔
اس سے قبل شیرافضل مروت نے کہا کہ بانی چیئرمین سے ون ٹو ون ملاقات کرونگا،بانی چیئرمین کو بپلک اکاونٹس کمیٹی کے معاملے پر تحفظات سے آگاہ کرونگا،میرا نام کس کے کہنے پر نکالا تھا سب حقائق بانی چیئرمین کو بتاوں گا۔
شیرافضل مروت نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے والے پارٹی رہنمائوں کا نام بتا دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔