Monday, July 7, 2025
ہومپاکستانایک سو نوے ملین پاونڈ ریفرنس، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4گواہوں کے بیانات قلمبند

ایک سو نوے ملین پاونڈ ریفرنس، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4گواہوں کے بیانات قلمبند

اسلام آباد(آئی پی ایس )ملین پاونڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف مزید 4گواہوں کی بیانات قلمبند کرلیے گئے۔بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈز ریفرنس کی سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی ۔

سماعت کے دوران چار مزید گواہان کے بیانات قلمبند، ایک پر جرح مکمل کرلی گئی، ریفرنس میں اب تک25 گواہان کے بیانات قلمبند اور 16 گواہان پر جرح مکمل کی جاچکی ہے۔عدالت نے ریفرنس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ رواں سال 6 جنوری کو ہونے والی سماعت میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ پر فردِ جرم عائد نہیں ہوسکی تھی ، بعد ازاں 6 مارچ کو ہونے والی سماعت میں نیب کے 3 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے تھے۔عدالت نے 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں 6 شریک ملزمان کو اشتہاری اور مفرور مجرم قرار دے دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔