Friday, March 14, 2025
ہومبریکنگ نیوزغلط فہمیاں دور کرنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کا جماعت اسلامی سے رابطہ

غلط فہمیاں دور کرنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کا جماعت اسلامی سے رابطہ

اسلام آباد(سب نیوز )قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں جماعتوں کے درمیان مثبت رابطے قائم کرنے پر اتفاق ہوا۔لیاقت بلوچ اور اسد قیصر نے جمہوریت کی مضبوطی کے لئے جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق کا اظہار کیا۔

سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ غلط فہمیاں دور کرکے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، ماضی میں رابطوں کے حوالے سے کنفیوژن پیدا ہوئی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جدوجہد اور ایثار کی قدر کرتے ہیں، جماعت اسلامی آئین، قانون اور جمہوریت کی بالادستی کے لئے جدوجہد کررہی ہے، قومی قیادت کو باہمی اختلافات بھلا کر سیاسی و معاشی استحکام کے لئے کوششیں کرنا ہوں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔