اسلام آباد (آئی پی ایس )پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی میں کوئی جھگڑا یا مسئلہ نہیں ہے، اجلاس میں جوبھی ہوتا ہے وہ بانی کے پاس جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی منظورکے بعد پالیسی بنتی ہے۔اسدقیصر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ کچھ چینل ایک خاص ایجنڈے کے تحت کام کر رہے ہیں اور پارٹی کی ساخت کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اسدقیصر کا مزید کہنا تھا کہ ججز کے معاملے پر جسٹس قاضی فائز ہمیں بڑت توقعات تھے، انھوں نے اس موقعے پر اگر کمزوری دیکھائی تو تاریخ ان کو معاف نہیں کرئے گی، نگراں حکومت میں عدالتی معاملات میں مداخلت کی گئی۔ مجھے قاضی فائز سے بہت زیادہ مایوسی ہوئی ان کو اپنے لوگوں کیلئے کھڑا ہونا چاہیے۔
اسدقیصر کا مزید کہنا تھا کہ سنی اتحادکونسل میں جانیکافیصلہ ہمارامتفقہ تھا، الیکشن کمیشن ریموٹ کنٹرول سے چل رہا ہے، الیکشن کمیشن صرف آرڈرپڑھ کرسنادیتاہے الیکشن کمیشن کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے بہت زیادہ مایوسی ہوئی ان کو اپنے لوگوں کیلئے کھڑا ہونا چاہیے، اسد قیصر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔