Friday, October 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزوزیر اعلی پنجاب سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، اعلی تعلیم کے فروغ پر تبادلہ خیال

وزیر اعلی پنجاب سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، اعلی تعلیم کے فروغ پر تبادلہ خیال

لاہور (سب نیوز )وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے لاہور میں ملاقات کے دوران انہیں پاکستان کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعلی بننے پرمبارکباد دی۔ملاقات میں دونوں رہنماں نے پنجاب اورامریکا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پنجاب میں اعلی تعلیم کے فروغ اورپنجاب کے طلبا کے لیے امریکی تعلیمی اداروں میں اسکالرشپ کے مواقع بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے مثر انداز میں نمٹنے کے لیے پنجاب اور امریکا کے درمیان مشترکہ تعاون کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے امریکی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا، اورپنجاب اور امریکا کے درمیان تعلقات کے فروغ میں ان کے کردار کو سراہا۔ واضح رہے کہ ملاقات میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھی شریک تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔