Saturday, October 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزبلوچستان میں دن اچانک رات میں تبدیل، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

بلوچستان میں دن اچانک رات میں تبدیل، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

کوئٹہ (سب نیوز )بلوچستان کے علاقوں چاغی اور دالبندین اور گردو نواح میں تیز آندھی اور طوفانی ہواں کے باعث مکمل اندھیرا چھا گیا اور معمولات زندگی متاثر ہوگیا۔ تیز آندھی کے بعد دن کی روشنی انتہائی کم ہوگئی اور مکمل طور پر اندھیرا چھا گیا۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان ایران شاہراہ پر رواں ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔دو روز قبل محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے جنوبی اضلاع سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔