پشاور(سب نیوز )جے یو آئی نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آج سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں تمام صوبوں کی مجالس عمومی،شوری اور امیدواروں کا اجلاس طلب کرلیا گیا، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اجلاس سے خطاب کریں گے،پہلا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔ جے یو آئی کے رہنماں کا کہنا ہے کہ 8فروری کو ہونے والے الیکشن میں بدترین دھاندلی نے 2018 کی دھاندلی کو شرما دیا ہے، پوری کی پوری اسمبلیاں دھاندلی سے مزین ہیں اور عوامی مینڈیٹ کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے۔
انتخابات میں مبینہ دھاندلی، جے یو آئی کا آج سے تحریک چلانے کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔