اسلام آباد (آئی پی ایس )نگراں وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ملکی بہتری کے لیے میثاقِ پاکستان کریں۔
نجی ٹی وی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کا مینڈیٹ قبول کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ دھاندلی کے الزامات لگانے والے قانونی راستہ اپنائیں۔حافظ طاہر اشرفی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کو سیاسی استحکام، یک جہتی اور امن کی ضرورت ہے۔