Monday, December 23, 2024
ہومدنیاغزہ میں اسرائیل کا سب سے بڑا جانی نقصان، ایک ہی دن میں 24 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ میں اسرائیل کا سب سے بڑا جانی نقصان، ایک ہی دن میں 24 اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیلی فوج نے آج بروز منگل اعتراف کیا ہے کہ وسطی غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے 24 فوجی مارے گئے ہیں۔ 21 فوجی صرف ایک ہی واقعہ میں ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے تمام اسرائیلی فوجی ’ریزرو‘ تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اکتوبر سے اب تک، اسرائیلی فوج کو ایک ہی دن میں اس قدر زیادہ جانی نقصان کبھی نہیں اٹھانا پڑا۔ اے ایف پی کا کہنا ہے کہ یہ اسرائیل کے لیے بہت زیادہ مشکل دن تھا۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جب سے جنگ شروع ہوئی ہے، یہ سب سے مشکل دن تھا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل پیٹر لرنر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے 21 فوجی پیر کو 2 عمارتوں کو منہدم کرنے کے لیے دھماکہ خیز مواد تیار کر رہے تھے کہ ایک عسکریت پسند نے قریب ہی سے ٹینک پر راکٹ سے چلنے والا گرینیڈ فائر کیا، جس کے نتیجے میں بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا اورعمارتیں فوجیوں پر گر گئیں۔گزشتہ روز ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے، جتنی اسرائیلی فوج بتا رہی ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں زمینی آپریشن شروع ہونے سے اب تک مجموعی طور پر 200 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ 7 اکتوبر 2023سے اب تک مجموعی طور پر 550 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔دوسری طرف غزہ پٹی کے جنوبی حصے خان یونس میں بھی لڑائی چھڑ گئی ہے۔
خان یونس کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد، گزشتہ روز جنوبی علاقے میں ہونے والی فضائی، زمینی اور سمندری بمباری سب سے زیادہ شدید تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔