Monday, March 10, 2025
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے کاغذات درست قرار

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے کاغذات درست قرار

پشاور(سب نیوز) الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کی اپیل منظور کرلی۔

ریٹرننگ افسر نے این اے 30 پشاور سے شاندانہ گلزار کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے جس کے خلاف انہوں نے الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی۔

پشاور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما شاندار گلزار کی اپیل پر سماعت کی اور ان کے کاغذات مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔